چینی کی سرکاری قیمت میں خاطر خواہ اضافہ

چینی کی سرکاری قیمت میں خاطر خواہ اضافہ

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں چینی کی سرکاری قیمت میں خاطر خواہ اضافہ کر دیا گیا۔

ڈویژنل کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی فی کلو سرکاری قیمت میں 38 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: 5 کلو واٹ کے سولر سسٹم کی نئی قیمت سامنے آ گئی

نئے نرخنامے کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت 122 روپے سے بڑھا کر 160 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ریٹیل (پرچون) قیمت 125 روپے سے بڑھ کر 163 روپے فی کلو کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل چینی کی سرکاری ہول سیل قیمت 122 روپے اور ریٹیل قیمت 125 روپے فی کلو مقرر تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *