ملک میں تیل و گیس کی پیداوارمیں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پی پی آئی ایس اور ٹاپ لائن ریسرچ کے اعداد و شمار کے مطابق آٹھ اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 56538 بیرل ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 3 فیصد کم رہی۔
پیوستہ ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 58232 بیرل رہی تھی۔ اسی طرح 8 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2571 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 27689 ، پی پی ایل 8385، پی او ایل 3453 اور ماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 1038 بیرل رہی۔