حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کا پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، ہم اس کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان پرلگائیں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی آئی ہے، آج پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے جارہی ہیں، ہم نے سوچا ہے کہ ہم اسے برقرار رکھیں گے اور پیٹرول قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کا منتقل نہیں کریں گے۔ ان پیسو ں سے قوم کے زخموں پر مرہم رکھیں گے، اس رقم سے کچھی کینال اور کوئٹہ کراچی ایم 25 بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کے بجائے بلوچستان میں لگایا جائے گا، وزیراعظم

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ساڑھے 7 روپے کی ریکارڈ کمی کی،حالانکہ بجلی کی قیمتیں کم کرنا بہت بڑاچیلنج تھا ، بجلی قیمتیں کم ہونے سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔

واضح رہے کہ 28 مارچ کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول ایک روپے سستا کیا تھا تاہم ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی تھی۔ پیٹرول فی لیٹر 254روپے 63پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 258روپے 64پیسے ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *