جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ میں بطور جج حلف اٹھا لیا

جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ میں بطور جج حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور جج حلف اٹھا لیا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس علی باقر نجفی سے حلف لیا۔

حلف برداری تقریب بدھ کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی جہاں ججز کی بڑی تعداد میں شرکت کی، اس موقع پر اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹس جنرل اور سینئر وکلا بھی تقریب میں شریک ہوئے، جسٹس علی باقر نجفی کی تعیناتی سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس علی باقر نجفی کی سپریم کورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

اس سے قبل صدر آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا تھا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 175 اے کی شق (8) اور آرٹیکل 177 کی شق (1) کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے صدر پاکستان لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کی تاریخ سے سپریم کورٹ آف پاکستان کا جج مقرر کیا تھا۔

وزارت قانون و انصاف نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ 12 اپریل کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان (جے سی پی) نے لاہور ہائیکورٹ کے جج کو سپریم کورٹ کا جج نامزد کیا کر دیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *