ایپل کا پہلا ’فولڈ ایبل‘ آئی فون لانچنگ کے لیے تیار

ایپل کا پہلا ’فولڈ ایبل‘ آئی فون لانچنگ کے لیے تیار

فولڈ ایبل اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایپل کی طویل عرصے سے متوقع انٹری بالآخر سامنے آ گئی ہے، ایپل کی جانب سے ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون 2026 کی دوسری ششماہی میں لانچ ہوگا۔

بزنس کوریا کے مطابق الیکٹرونکس ٹائیکون کمپنی ایپل نے موبائل ڈیوائس کے لیے او ایل ای ڈی پینلز کے اپنے خصوصی سپلائر کے طور پر سام سنگ ڈسپلے کا انتخاب کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون میں 5.5 انچ کا کور ڈسپلے ہوگا جس کے ساتھ 7.8 انچ کی بڑی اندرونی سکرین ہوگی۔ توقع ہے کہ سام سنگ ڈسپلے 2025 کے آخر یا 2026 کے اوائل تک ان خصوصی او ایل ای ڈی پینلز کی پیداوار شروع کردے گا، جس سے ایپل کو اگلے سال کی آخری ششماہی میں فولڈ ایبل فونز کی ریلیز کے لیے تیار کیا جائے گا۔

صنعت کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایپل اپنے فولڈ ایبل آئی فون کے 15 ملین یونٹس تک تیار کرسکتا ہے، جو پچھلے پیداوار ی تخمینوں سے تقریباً 6 ملین زیادہ ہے۔ یہ اہم حجم فولڈ ایبل ٹیکنالوجی پر اپنے صارفین کی طلب میں ایپل کے اعتماد کا اشارہ دیتا ہے۔

یہ موبائل ڈیوائس ایک مسابقتی مقابلے میں داخل ہوگی جس میں سام سنگ، اوپو، ون پلس، ہواوے، ویوو اور آنر جیسی معروف کمپنیوں کا غلبہ ہے، ان کمپنیوں نے پہلے ہی فولڈ ایبل اسمارٹ فونز کی متعدد نسلیں جاری کی ہیں۔

ایپل کے نقطہ نظر کی ایک خاص خصوصیت اس کا ڈسپلے پہلو ہوسکتا ہے۔ حالیہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون آئی پیڈ ماڈلز کی طرح ’تقریبا‘ 4: 3 کے تناسب سے جاری کیا جائے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے والی پریمیم ایپل پروڈکٹ کے لیے توقع کی جارہی ہے  کہ اس کی قیمت موجودہ فلیگ شپ موبائلز سے زیادہ ہو گی۔  تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ فولڈ ایبل آئی فون کی قیمت امریکا میں تقریباً 2،300 ڈالر ہوسکتی ہے، جو اس سے قبل کی پیش گوئیوں کے مطابق ہے کہ اس کی قیمت 2،000 ڈالر سے 2،500 ڈالر کے درمیان ہے۔

اگرچہ ایپل اس بارے میں خاص طور پر خاموش ہے، لیکن یہ تازہ ترین رپورٹ اس بڑھتے ہوئے ثبوت میں اضافہ کرتی ہے کہ ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی آخر کار اسمارٹ فون مارکیٹ کے اس بڑھتے ہوئے رجحان میں حریفوں کو چیلنج کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *