امریکہ کی چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد سے بڑھا کر 245 فیصد کرنے کی تیاری

امریکہ کی چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد سے بڑھا کر 245 فیصد کرنے کی تیاری

امریکا نے چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد سے بڑھا کر 245 فیصد کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین پر ٹیرف کی نئی شرح وائٹ ہاؤس کی فیکٹ شیٹ میں سامنے آئی ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوگا کہ امریکہ سے ہی پوچھ لیا جائے کہ وہ آخر چین پر کتنا ٹیرف لگانا چاہتا ہے۔

پہلا مسلم ملک جس کے لیے یورپی یونین ویزا فری انٹری کا اعلان

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ٹیرف وار امریکہ نے شروع کی، بیجنگ نے صرف اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

واضح  رہے کہ امریکہ چین کو تنہا کرنے کے لیے ٹیرف مذاکرات کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ  70 سے زائد ممالک سے کہا جائے گا کہ وہ چین کو اپنے علاقوں کے راستے سامان کی ترسیل کی اجازت نہ دیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *