نواز شریف کی طبعیت ناساز، خواجہ آصف ایون فیلڈ میں ملاقات کے لیے پہنچ گئے

نواز شریف کی طبعیت ناساز، خواجہ آصف ایون فیلڈ میں ملاقات کے لیے پہنچ گئے

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہے، جس کے باعث وہ آج معمول کے مطابق ایون فیلڈ سے باہر نہیں نکلے۔

شریف فیملی کے قریبی ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آج بھی طبی معائنہ کروانے کے لیے ہسپتال کا رخ کیا۔ ان کے چھوٹے بیٹے حسن نواز نے پارٹی کارکنان کو بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، اور وہ بیمار بھی دکھائی دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں: ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘ ہزاروں خاندانوں کے لیے خوشی کا پیغام لا رہا ہے: مریم نواز

نواز شریف لندن آمد کے بعد روزانہ صبح اور دوپہر کو ایون فیلڈ سے روانہ ہو کر شام چار بجے واپس آتے رہے ہیں، تاہم طبیعت کی خرابی کے باعث آج ان کا معمول متاثر ہوا۔

دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف آج لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے لیے ایون فیلڈ پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی معاملات اور مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ اہم ملاقات ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پارٹی قیادت فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملاقات کے بعد خواجہ آصف میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *