وزیردفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ پیسے نہ بھیجنے کی شیخیاں مارنے والوں کو اپنی اوقات پتہ چل گئی، مارچ میں 4 ارب سے زائد ڈالرز کی ترسیلات ریکارڈ ہیں۔
لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بانی ڈیل کیلئے ترلے کر رہے ہیں، تحریک انصاف میں جتنے لوگ ہیں اتنی پارٹیاں بن چکی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اپنی حمایت میں بندے ڈھونڈنے پڑیں گے، بیرون ملک آباد پاکستانی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا نی پی ٹی آئی کو اپنے جرائم کی سزا بھگتنا پڑے گی۔
خواجہ آصف نے بلوچستان کے معاملے پر بات کرتے کہا کہ بلوچستان کے مسائل بندوق کے زور پر حل نہیں ہوں گے، سیاسی حل تلاش کرنا ہوگا، بی ایل اے اگر پاکستانیوں کو مارے گی تو قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
وزیرِ دفاع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پر بھی مشکل وقت آئے تھے، لیکن ہم پاکستان سے بھاگے نہیں۔