ہنگری کے وزیر خارجہ ہمراہ اعلیٰ سطح کے وفد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، فارن آفس

ہنگری کے وزیر خارجہ ہمراہ اعلیٰ سطح کے  وفد آج پاکستان پہنچ رہے ہیں، فارن آفس

ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹرسجارتو نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر کاروباری مواقعوں کی تلاش کے لیے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آج پاکستان کا دورہ رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر ہنگری کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کرنے آ رہے ہیں، دورے کے دوران نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ہنگری کے وزیر خارجہ ون آن ون بات چیت کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مستقبل میں پاکستان کا شمارعالمی طاقتوں میں ہوگا : وزیراعظم ہنگری کی پیشگوئی

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اقتصادی، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانا دونوں حکومتوں کی توجہ کا مرکز ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ثقافت (2025-2027)، آثار قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے شعبوں میں تعاون اور سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے ختم کرنے سے متعلق مختلف مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے جائیں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وزیر خارجہ پیٹر سجارتو کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہوگا جس کا مقصد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور باہمی فائدہ مند اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان کے ہنگری کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں اور اس سال اسلام آباد ہنگری کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کے قیام کے 60 سال مکمل کرے گا۔ دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں تعاون سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، ہنگری کی تیل اور گیس کمپنی ایم او ایل گروپ 2000 کی دہائی کے اوائل سے پاکستان کے تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں فعال طور پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں ایک ایشیائی ملک بھی شامل

ایم او ایل پاکستان نے خاص طور پر پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار میں بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ پاکستان نے حالیہ مہینوں میں علاقائی اتحادیوں اور خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت، توانائی، سیاحت، لائیو سٹاک، کان کنی اور معدنیات اور دیگر ترجیحی شعبوں میں معاہدوں پر عمل درآمد کیا ہے۔ اسلام آباد پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اپنے ترجیحی شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی امید رکھتا ہے۔

پاکستان نے ان شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے جون 2023 میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) تشکیل دی تھی۔ ایس آئی ایف سی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد سرمایہ کاری سے متعلق فیصلوں میں تیزی لانا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *