ملک کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدیدگرم رہنے کا امکان ہے  رات میں بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں دن کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے ، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری،گلیات اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، دن کے درجہ حرارت معمول سے 06 سے08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہداء اور غازی ہمارا لازوال فخر ہیں، آرمی چیف

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شام یا رات میں ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گرد و نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمندمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کے دوران موسم خشک جبکہ رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *