ملک میں سونے کی قیمتوں کی اُڑان جاری ہے، آج پھر سونے کی قیمتیں بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 715 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 68 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کا اضافہ ہوا، فی اونس قیمت 3 ہزار329 روپے ہوگئی۔