خیبرپختونخوا میں انوکھی شادی نوے سالہ شخص اور بیٹا ایک ساتھ دلہنیں لے آئے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ایک علاقے میں شادی کی تقریب منعقد ہوئی جہاں ایک ہی دن باپ اور بیٹا دُلہے بن گئے۔
90 سالہ غلام مصطفیٰ اپنی اور بیٹے کی دلہن لے آیا، 90 سالہ غلام مصطفیٰ کی یہ تیسری شادی ہے۔ نوے سالہ شخص اپنی شادی والے دن اپنے بیٹے کی شادی کا خواہش مند تھا اس طرح اس کی یہ خواہش پوری ہو گئی۔
اس کی بارات لاہور جبکہ بیٹے کی بارات پشاور گئی، باپ بیٹے کی شادی میں محلے والوں اور خاندان والوں نے شرکت کی۔