شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں نچلے لیول پر ایسے تگڑے اور باصلاحیت افراد کی ضرورت ہے جو کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ڈومیسٹک کرکٹ کا نظام کسی بیوروکریٹ کے سپرد کیا گیا تو اسے نہ خود سمجھ آئے گی اور نہ ہی وہ اسے درست طریقے سے چلا سکے گا۔
ایک سوال کے جواب میں سابق آل رائونڈر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہمیشہ سیاسی بنیادوں پر تعینات ہوتا ہے اور صرف چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدلا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان کا اثر و رسوخ ہوتا تو وہ آج پی سی بی کے چیئرمین ہوتے تاہم اگر وہ پی سی بی میں آئے تو صرف پاکستان کی خدمت کیلئے آئیں گے، انہیں کسی کنٹریکٹ یا ذاتی مفاد کی ضرورت نہیں۔