9 مئی ہنگامہ آرائی توڑ پھوڑ، جلائو گھیراؤ مقدمہ میں عمر ایوب اور زرتاج گل کو انسداد دہشت گردی عدالت نے10 مئی2025 کو دوبارہ طلب کر لیا۔
اے ٹی سی عدالت نے نو مئی مقدمہ میں تحریک انصاف کے دونوں رہنما ؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کے خلاف درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی۔ زرتاج گل عدالت پیش ہوئیں جبکہ عمر ایوب عدالت حاضر نہ ہو سکے ۔
زرتاج گل کی طرف سے درخواست ضمانت واپس لے کر ایک نئی درخواست ضمانت دائر کر دی گئی ۔اس موقع پرعمر ایوب کے وکیل نے کورٹ پیشی پرکہا کہ عمر ایوب بیماری کی وجہ سےعدالت پیش نہیں ہو سکتے ۔
جس پرعدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت گوجرانوالہ نے سماعت 10 مئی تک ملتوی کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو دوبارہ طلب کر لیا۔