آڈیو لیکس کیس : علی امین گنڈا پور کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر، وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی رخصتی کے باعث صوبائی چیف منسٹر علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز، جلد طلب کیے جانے کا امکان

تاہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری تاحال برقرار ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف فرد جرم کی کارروائی بھی موخر ہو گئی، فرد جرم آئندہ کسی سماعت پر عائد کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں:احمد کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا

علی امین گنڈا پور اور دیگرملزمان کے کیس کی سماعت 6 مئی 2025 تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈا پور اور اسد فاروق خان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں کیس درج ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *