رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران درآمدات کا حجم 11.94 ارب ڈالر تک کم ہوا جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں تیل کی درآمدات کی مالیت 12.08 ارب ڈالر رہی تھی۔
اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں تیل کے قومی درآمدی بل میں 0.18 ارب ڈالر یعنی 1.49 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔