خیبر پختونخوا میں سیلاب کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ

خیبر پختونخوا میں سیلاب کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ

خیبر پختونخوا میں سیلاب کے خدشات کے پیشِ نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے افسران اور ملازمین کی ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے 18 اپریل 2025 کو جاری کردہ فلیش فلڈ ایڈوائزری کے تناظر میں صوبائی ایمرجنسی آپریشن سنٹر (PEOC) کے تمام افسران و عملے، بشمول ڈویژنل سطح کے رپورٹنگ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ہفتہ اور اتوار یعنی 19 اور 20 اپریل 2025 کو اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنائیں جاری کردہ سرکاری دفتری حکم نامے کے مطابق کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے، بروقت رپورٹنگ اور مؤثر رابطہ کاری کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

ایمرجنسی سنٹر ہفتہ اور اتوار کے دن بھی مکمل طور پر فعال رہے گا اور تمام متعلقہ عملے کو ڈیوٹی پر الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور افغانستان میں آئندہ ہفتے شدید زلزلے کی پیشنگوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی کہ آج رات سے ملک کے شمالی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا طاقتور سسٹم داخل ہوگا، جس کے اثرات سے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کا امکان ہے۔موسمیاتی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ ان بارشوں کے نتیجے میں دریائے کابل، سندھ اور جہلم کی ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے کا خطرہ ہے، جس سے ممکنہ سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار (24 اپریل) سے کراچی میں گرمی کی لہر پھر سے فعال ہوگی، جہاں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی ہیٹ ویو جیسی حالات پیدا ہو سکتی ہیں، جس سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *