نان اور روٹی کی قیمت میں بڑی کمی ، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

نان اور روٹی کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے، کمشنر کراچی نے شہر میں نان اور روٹی کی قیمتیں مقرر کر دیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام کی روٹی 10 روپے میں اور 120 گرام کا نان 15 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے مطابق 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے مقرر کی گئی ہے، اب 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے ہو گی۔

مہنگائی کی شرح میں کمی، 18 اشیاء سستی، 16 مہنگی، 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات

کمشنر کراچی نے کہا کہ تندور مالکان نرخنامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، قیمت میں اضافہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی، سرکاری نرخنامے سے تجاوز کر قابل سزا جرم ہے۔

فوری نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں، قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔

editor

Related Articles