چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت انہیں گندم مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت دے۔
تفصیلات کے مطابق چئرمین فلور ملز ایسویس ایشن عاصم رضا نے کہا کہ فلورملز انڈسٹری گزشتہ کئی سال سے مشکلات کا شکار ہے، حکومت نے کہا تھا کسانوں کو 3900 رو پے قیمت دیں گے، فلورملز نے 3600 سے 3700 میں گندم خریدی ،حکومتی نوٹیفکیشن سے فلورملز کو کروڑوں کا نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری کو ا سمگلرز کا لقب دیا گیا،گندم کی بین الصوبائی نقل وحرکت ہونی چاہیے،ہمیں کوئی پیکج نہیں ٹریڈ پالیسی کہ ضرورت ہے۔
پنجاب میں اتنی فلورملز ہیں کہ پورے ایشیاء کو آٹا فراہم کرسکتی ہیں، گندم کی جگہ گندم مصنوعات کو ایکسپورٹ کرنا فائدہ مند ہے ، پنجاب حکومت ہمیں گندم مصنوعات برآمد کرنے کی اجازت دے۔