عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کرینگے ، زرتاج گل

عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کرینگے ، زرتاج گل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریکِ انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔

یہ بھی  پڑھیں : حسن علی پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر بن گئے

زرتاج گل نے کہا کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانئ پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *