آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کردیا جائے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ہر کشتی کو تباہ کردیا جائے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے پانیوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والی کسی بھی کشتی کو، خواہ وہ چھوٹی ہی کیوں نہ ہو، گولی مار کر تباہ کر دیا جائے گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس حکم پر عمل درآمد میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران کے تمام 159 بحری جہاز سمندر کی تہہ میں جا چکے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ امریکی بحریہ کے مائن سویپرز اس وقت آبنائے ہرمز کو صاف کرنے میں مصروف ہیں، اور انہوں نے اس سرگرمی کو جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کی شدت تین گنا بڑھانے کا حکم بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا ایران جنگ منصوبہ، سابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا اہم انکشاف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *