Skip to content
نیتن یاہو کا ایران جنگ منصوبہ، سابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا اہم انکشاف
Home - دنیا - نیتن یاہو کا ایران جنگ منصوبہ، سابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری کا اہم انکشاف
امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ جان کیری نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں امریکا کے 3 صدور نیتن یاہو کے ایران سے جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے سابق وزیرِ خارجہ جان کیری کا مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سابق وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ماضی میں امریکا کے 3 صدور ایران سے جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر جارج ڈبلیو بش، بارک اوباما اور جو بائیڈن اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ کے منصوبے کو مسترد کر چکے ہیں۔
یہ تینوں سابق امریکی صدور ایران کے ساتھ جنگ کرنے پر راضی نہیں ہوئے تھے اور معاملے کو پُرامن طریقے سے حل کرنے پر زور دیتے تھے۔
جان کیری نے استدلال کیا کہ ویتنام اور عراق دونوں جنگوں میں ایک مشترکہ سبق ہے کہ امریکی عوام کو دھوکا نہ دیا جائے۔
خیال رہے کہ پاکستان کی درخواست پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ عارضی جنگ بندی کی ڈیڈ لائن میں بھی توسیع کی تھی۔