حج کرنے کے خواہشمند 67 ہزار پاکستانیوں کے 36 ارب روپے ڈوبنے کا خدشہ

حج کرنے کے خواہشمند 67 ہزار پاکستانیوں کے 36 ارب روپے ڈوبنے کا خدشہ

حج کرنے کے خواہشمند 67 ہزار پاکستانیوں کے 36 ارب روپے ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

آج ٹی وی کی خبر کے مطابق نجی حج آرگنائزرز کے ذریعے حج کرنے کے خواہشمند تقریباً 67 ہزار پاکستانیوں کے 36 ارب روپے ڈوبنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق حج کے خواہشمند یہ افراد مذکورہ رقم حج آرگنائزرز کو ادا کر چکے ہیں جن کا کہنا ہے کہ رقم (یعنی 480 ملین ریال یا تقریبا 36 ارب روپے) سعودی عرب منتقل کردی گئی ہے۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ری شیڈول، تمام ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس صاحبان کی تعیناتی کا فیصلہ

اس رقم کا بڑا حصہ ہوٹلوں و کھانے سمیت مختلف سروسز کی بکنگ پر ادا ہو چکا ہے، حج کیلئے رقم جمع کرانے کے باوجود ان متاثرین کو ویزے تاحال نہیں ملے اور اگر یہ حج سے رہ گئے تو ان کی رقم ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اب یہ معاملہ صرف ان افراد کے حج سے محروم رہنے تک نہیں بلکہ اربوں روپے کے نقصان کا بھی اندیشہ ہے، سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والے افراد کے لئے کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *