پاکستان اور افغانستان کا روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور افغانستان کا روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور افغانستان نے روابط برقرار رکھنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کابل میں افغان کے عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند سے ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں سیکیورٹی، تجارت، ٹرانزٹ تعاون اور عوامی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ تجارت، اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

 دونوں ملکوں کے درمیان قومی و علاقائی ترقی کے لیے رابطہ منصوبوں کی تکمیل پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، اس کے علاوہ معاشی ترقی کے امکانات کے حصول کےلیے روابط برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عبوری افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقات کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *