چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ کھیلنے بھارت نہیں جائے گی۔
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے اپنے تمام میچ جیت لئے ہیں آج بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والا آخری میچ بھی جیتا لیا ہے، اس سے قبل ہی پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کر چکی تھی۔
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ بھارت میں ہونا ہے، چیمپیئنز ٹرافی کے موقع پر ہونے والے معاہدہ کے تحت پاکستان بھی اپنے میچ بھارت کی بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے خواتین کرکٹ ٹیم کے بھارت جانے یا نہ جانے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی۔یہ معاہدہ تو پہلے ہی ہو چکا ہے، نیوٹرل وینیو کا فیصلہ بھارت کو کرنا ہے۔ یہ نیوٹرل مقام جہاں بھی ہوگا وہاں ہماری ٹیم جائے گی لیکن بھارت نہیں جائیں گے، جب معاہدہ ہے تو پھر معاہدہ ہی چلے گا۔