افغانستان سے بات چیت، وفاق نے دیر سے سہی، مگر درست قدم اٹھایاہے : بیرسٹر سیف

افغانستان سے بات چیت، وفاق نے دیر سے سہی، مگر درست قدم اٹھایاہے : بیرسٹر سیف

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیربرائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر سیف نے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کو خوش آئند قرار دیدیا ۔

پشاور سے جاری کیے گئے اپنے بیان میں بیرسٹرڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاق کی طرف سے دیر سے سہی، مگر درست قدم اٹھایا گیا ہے۔ ہماری بار بار کی اپیل کے بعد وفاق نے افغانستان سے بات چیت کا آغاز کیا جو کہ خوش آئند ہے لیکن اس عمل میں کے پی کے کو نظر انداز کرنا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کے مترادف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:موجودہ حکومت عمران خان کی بہنوں سے بھی خوفزدہ ہو چکی ہے ، بیرسٹر سیف

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر رہا ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے، لہٰذا اس اہم عمل میں خیبر پختونخوا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جاناضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے 3 ماہ پہلے وفاق کو افغانستان سے بات چیت کیلئے ٹی او آرزبھیجےتھے جن میں قبائلی عمائدین اور دیگر متعلقہ فریقین کا بھی ذکر شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک میں انصاف کو مستحکم کرنے کے لیےصاف اور منصفانہ ٹرائل ضروری ہے: شیخ رشید

ہمارے ارسال کیےگئے ٹی او آرز بات چیت کے عمل کیلئے معاون ثابت ہو سکتے ہیں، لیکن اگر سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو یہ بات چیت کبھی بھی سود مند ثابت نہیں ہوگی۔ ا ن کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پائیدار ترقی ، خوشحالی اور امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے اور اس میں تمام متعلقہ فریقین کو شامل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *