پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل کر دیا گیا ہے۔

عالیہ حمزہ پر تھا نہ ا ئیر پورٹ اسلام آباد میں کارِ سرکار میں مداخلت اور پولیس سے مزاحمت کا الزام ہے۔ ڈسٹرکٹ عدالت راولپنڈی میں عالیہ حمزہ سمیت 5 پارٹی کارکنان کے خلاف درج کیس کی سماعت ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزرعالیہ حمزہ کی گرفتاری کے ویڈیو ثبوت سامنے آگئے

عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد محفوظ فیصلہ سنایا، ان کے علاوہ عدالت نے نعمان اور عادل منیر کو بھی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ راولپنڈی کی پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ و دیگر کارکنان کو گزشتہ روز گرفتار کیاتھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *