پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیاسی مذاکرات شروع کرنے سے پہلے سابق صدر عارف علوی کے جواب کا انتظار کر رہی ہے۔
راولپنڈی میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے حکومت کے ساتھ کسی بھی سیاسی معاہدے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ معاہدہ ہو رہا ہے وہ اپنے حواس کھو چکے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی بات چیت کا مقصد پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانا نہیں ہے بلکہ ملک میں جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ اگر عمران خان مذاکرات کا آغاز کرتے ہیں تو یہ صرف جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لیے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قریبی ساتھی عارف علوی کے گزشتہ ہفتے ان سے ملنے کی توقع تھی لیکن انہوں نے اپنا دورہ اگلے ہفتے تک ملتوی کردیا تھا۔ سابق صدر مملکت عارف علوی بہت بڑا انسان اور بانی کا رائٹ ہینڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اگلا قدم اٹھانے سے پہلے سابق صدر عارف علوی کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ اعظم سواتی پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سے اظہار یکجہتی کے لیے دورے کے دوران کیا جنہیں ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔