ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے عارضی طور پر بند، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی

ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے عارضی طور پر بند، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی

لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر اسلام آباد ریڈزون کے داخلی و خارجی راستے عارضی طور پر بند کر دیے گئے، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کی ایڈوائزری جاری کردی۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق 20 اپریل 2025 کو لاء اینڈ آرڈر کے پیش نظر ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستے جن میں سرینہ، نادرا، میریٹ اور ایکسپریس چوک تاحکم ثانی عارضی طور پر بند ہوں گے۔

مزید پڑھیں: فاسٹ فوڈز چینز پر حملوں سے فلسطینیوں کو کیا فائدہ ہوگا؟، مذہب، یکجہتی کے نام پر سیاسی دہشتگردی نہیں کرنے دیں گے، عظمیٰ بخاری

چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے بتایا کہ سیکرٹریٹ یا ریڈ زون جانے والے شہری مارگلہ روڈ استعمال کریں۔ راول ڈیم چوک سے بجانب فیض آباد اور راولپنڈی جانے والے شہری براستہ کشمیر چوک سری نگر ہائی وے 9th ایوینیو ڈبل روڈ استعمال کریں۔

اوجڑی لوپ سے ایکسپریس ہائی وے ڈھوک کالا خان سروس روڈ کا استعمال کریں۔ کورال سے براستہ ایکسپریس بجانب راولپنڈی جانے والے شہری کورال سے پرانا ایئرپورٹ روڈ راول ڈیم روڈ استعمال کریں. 9th ایوینیو ڈبل روڈ کا استعمال کریں۔

زیرو پوائنٹ سے فیض آباد آنے جانے کے لئے بند ہے۔ براستہ فیصل ایونیو راولپنڈی مری روڈ اور کرال جانے کے لیے سری نگر ہائی وے استعمال کرتے ہوئے نائنتھ ایونیو ڈبل روڈ، راول روڈ پرانا ایئرپورٹ کورال چوک آنے جانے کے لیے استعمال کریں۔

مری سے اسلام آباد آنے جانے والے شہری، فیض آباد سے براستہ راول ڈیم چوک سے فیض آباد سے بائیں مڑ کے کرال چوک، کرال چوک سے پرانا ایئرپورٹ راول روڈ راولپنڈی مری روڈ، ڈبل روڈ استعمال کریں۔

نیو ایئرپورٹ سے مری/بہارہ کہو جانے والے شہری پشاور صدر روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ کشمیر ہائی وے سے نائنتھ ایونیو ڈبل روڈ سے راول روڈ سے پرانے ایئرپورٹ، اوپر سے لہتراڑ روڈ، پارک روڈ، راول ٹیم کشمیر چوک سے مری بہارہ کہو والا روڈ استعمال کریں۔

اسلام آباد سے براستہ فیصل ایونیو راولپنڈی جانے والے 9th ایونیو ڈبل روڈ استعمال کریں۔

مظفرگڑھ نہاری سے I&T سینٹر سے ایمبیسڈر ہوٹل 7th ایونیو یا G-6 استعمال کریں. جی پی او چوک سے 7th ایونیو یا فضل حق روڈ جناح ایوینیو استعمال کریں۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس آپکی رہنمائی کے لیے مصروف عمل ہے ۔ سی ٹی اوٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور ITP ریڈیو FM-92.4 شہریوں کو بروقت ٹریفک روٹ سے متعلق اگاہی کے لیے موجود ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *