پی ایس ایل کراچی کنگز کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے ’’جوکر ‘‘قرار د یدیا

پی ایس ایل کراچی کنگز کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے ’’جوکر ‘‘قرار د یدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کراچی کنگز کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر ملکی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے ’’جوکر ‘‘قرار دے دیا ۔

گزشتہ روز نیشنل بینک سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آپس میں آمنے سامنے آئیں، جہاں ہوم ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد یونائیٹڈ کے میتھیو شارٹ انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہرہو گئے

ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم محض 119 رنز بناکر آل آؤٹ ہو گئی اور یوں کراچی کنگز نے میچ 67 رنز سے جیت لیا تھا۔اس میچ کے دوران آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ نے حسن علی کی کھل کر تعریف کی اور انہیں مزاحیہ انداز میں جوکر کہا ۔

یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے نئے مستقل ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی

اس موقع پر فاسٹ بولر نے ا ن کی بات کا جواب بھی دیا۔ واضح رہے کہ فاسٹ بولر نے رواں پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے میں پاکستان سپر لیگ میں وہاب ریاض کی 113 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *