وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کے لئےعوام کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بجلی کی قیمتیں مزید کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمت میں عوا م کو مزید ریلیف دے گی ۔
بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ مزید 7سے 8 روپے کمی کی جائے گی ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نےکسانوں کو 15 ارب روپےکا ریلیف پیکج دیا ہے، کسانوں کوسستی کھادکی فراہمی اولین ترجیح ہے ،حکومت گندم کاشت کرنےوالےزمینداروں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔
ہمیں مشکل فیصلےکرنے پڑ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 80کی دہائی میں چاول کی سپورٹنگ پرائس ختم کی گئی تویہی صور ت حال تھی، چاول کی قیمت بعد میں مارکیٹ ریٹ کےمطابق طے ہونے لگی۔