وزیراعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ اسکیموں کے تحت ہزاروں افراد کو قرضے جاری کر دیے گئے۔
پنجاب میں وزیراعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ سکیموں سے متعلق اسٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کی، اجلاس میں بلاسود قرضوں کی دونوں اسکیموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میںسیکرٹری صنعت و تجارت محمد عمر مسعود ،صدر بینک آف پنجاب ظفر مسعود محکمہ خزانہ ،اربن یونٹ کے حکام اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ایم ڈی پیسک سائرہ عمر نے سکیموں پر پیشرفت بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ آسان کاروبار فنانس اور وزیر اعلیٰ آسان کاروبار کارڈ سکیموں بارے اہم فیصلے کئے گئے۔
صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا بتایا کہ قرضوں کےحصول کیلئےلاکھوںلوگوں نےدرخواستیں دی ہیں، آسان کاروبار فنانس سکیم کے تحت 3کروڑ تک کے بلاسود قرضے دیئے جارہے ہیںجبکہ آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت 10لاکھ تک بلا سود قرضے کی سہولت موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کاروبار فنانس کیلئے 80ہزار سے زائد افراد کی قرض کی درخواستیں منظور ہوچکی ہیں۔ کاروبار فنانس وکاروبار کارڈ سکیموں کے ذریعے 34ہزار سے زائد کاروباری افراد کو قرص جاری ہوچکے ہیں، آسان کاروبار کارڈ سکیم کے تحت ایک لاکھ 4ہزار کارڈ زمنظور ہوچکے۔