اسلام آباد ٹریفک پولیس نے غیر ملکی مہمان کی آمد کے پیش نظر مورخہ 20 اپریل 2025 کو شام 07:00 بجے سے 09:00 بجے تک کرال چوک، ایکسپریس ہائی وے، کھنہ پل، فیض آباد، کلب روڈ اور ریڈیو پاکستان چوک پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے ہیں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ان اوقات میں ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں تعطل آسکتا ہے اور سست روی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایکسپریس ہائی وے کے بجائے سروس روڈ کا استعمال کریں اور سفر کے لیے کم از کم 20 منٹ پہلے روانہ ہوں۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر شہریوں کی رہنمائی کے لیے موجود رہے گی اور کسی بھی پریشانی یا رہنمائی کے لیے شہری ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ ٹریفک پولیس کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور FM-92.4 ریڈیو شہریوں کو بروقت ٹریفک کی معلومات فراہم کرے گا۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر سید ذیشان حیدر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں۔