پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ویٹیکن نے پیر کو ایک ویڈیو بیان میں تصدیق کی  ہے کہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ان کے انتقال سے 12 سالہ پاپائیت کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پوپ فرانسس کی حالت ابھی خطرے میں ہے : ویٹیکن نے تصدیق کر دی

پوپ فرانسس حالیہ برسوں میں متعدد صحت کے مسائل کا سامنا کر رہے تھے، جن میں ان کی  سرجری اور دیگر متعدد بیماریاں شامل تھیں، شدید علالت کے باعث وہ اپنے فرائض بھی انجام  دینے سے قاصر رہے ہیں۔ ویٹیکن نے ابھی تک ان کی آخری رسومات یا ان کے جانشین کے انتخاب کے عمل کے بارے میں تفصیلات کا اعلان نہیں کیا ہے۔

گزشتہ روز پوپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل کی تھی اور خطے میں اسرائیل کی جنگی مہم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین انسانی صورتحال کی مذمت کی تھی۔

ایسٹر سنڈے کے موقع پر ویٹیکن سٹی میں جمع ہونے والے ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے امن، یرغمالیوں کی رہائی اور اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے ساتھ یکجہتی کا مطالبہ کیا تھا۔

مارچ 2013 میں پوپ بینیڈکٹ 16 کے مستعفی ہونے کے بعد کارڈینل جارج ماریو برگوگلیو کو کیتھولک چرچ کی قیادت کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

پیر کو کارڈینل فیرل نے پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان الفاظ کے ساتھ ان کے انتقال کا اعلان کیاکہ ’پیارے بھائیو اور بہنو، گہرے دکھ کے ساتھ میں اپنے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال کا اعلان کرتا ہوں۔ آج صبح 7:35 بجے (مقامی وقت کے مطابق) روم کے بشپ فرانسس انتقال کر گئے۔ ان کی پوری زندگی خداوند اور اس کے کلیسیا کی خدمت کے لیے وقف تھی۔

انہوں نے ہمیشہ خاص طور پرغریب ترین اور سب سے پسماندہ لوگوں کے حق میں بات کی اور ہمیں انجیل کی اقدار، وفاداری، ہمت اور عالمگیر محبت کے ساتھ جینا سکھایا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *