میڈیکل رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کی طبیعت کے حوالے سے24 تا 48 گھنٹے انتہائی اہم قرار دیئے گئے ہیں ۔ ویٹیکن نے تصدیق کی ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی حالت ابھی خطرے میں ہے لیکن اُن کے حوصلے بلند ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کا بتانا ہے کہ پوپ فرانسس کی طبیعت میں معمولی نوعیت کی بہتری ضرور آئی ہے تاہم ڈاکٹروں نے اگلے 24 تا 48 گھنٹے اہم قرار د ے دیئے ہیں۔ ویٹیکن کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس نے رات پُرسکون گزاری ہے ۔
واضح رہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری تھی جس کی وجہ سے انہیں گزشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس 2 ہفتے سے ہسپتال میں ایڈ مٹ ہیں ۔