حسن علی نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ کا بہترین بائولر بننا چاہتے ہیں لیکن اہم بات کراچی کنگز کو فتح دلوانا ہے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وکٹیں مل رہی ہیں، اپنی ذاتی کارکردگی سے مطمئن ہوں، این سی اے میں کافی محنت کی، پہلے نیشنل ٹی ٹوئنٹی اور اب پی ایس ایل میں مجھے محنت کا صلہ ملا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں میرا سفر کافی خوبصورت رہا ہے، اس لیگ نے پاکستان کے بہت سارے ٹیلنٹ کو گروم کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے پی ایس ایل میں دنیا کے ٹاپ پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملا۔
حسن علی نے کہا کہ میرا کام پرفارمنس دینا ہے اور میری خواہش یہ ہے کہ دوبارہ پاکستان کیلئے کھیلوں، میں پرفارمنس کے ساتھ ٹیم میں رہنا چاہتا ہوں اور پرفارمنس ہوگی تو ٹیم میں رہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹورنامنٹ کا بہترین بائولر بننا چاہتا ہوں لیکن اہم بات کراچی کنگز کو فتح دلوانا ہے۔