پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے بڑے انعام کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کے لئے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

کاشتکاروں کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور انعام دیے جائیں  گے۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت نے اگر گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا، گندم کے کاشتکار کو 5 ہزار فی ایکڑ رقم دی جائے گی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ روپے کا 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر مفت دیا جائے گا۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عمران لالیکا نے افواج پاکستان اور عدلیہ کیخلاف ٹویٹس پر معافی مانگ لی

دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35 لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور کا ٹریکٹر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع کی سطح پر بھی گندم زیادہ اگانے والے کاشت کاروں کو نقد انعام دیے جائیں گے، ضلع میں پہلے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

ضلع میں دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 8 لاکھ روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں  گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *