ایدھی کے بعد ایک نجی فضائی کمپنی اسکائی ونگز نے بھی ائیر ایمبولینس سروس کا اعلان کر دیا ہے۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن کو سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر ایمبولینس سروس کی اجازت دے دی ہے، فضائی کمپنی جدید پائپر سینیکا طیارہ ائیر ایمبولینس سروس کے لئے استعمال کرے گی۔
ایدھی کے بعد اسکائی ونگز ملک کی دوسری فضائی کمپنی ہے جو ملک میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے جا رہی ہے، ایئر ایمبولینس طیارے کو سول ایوی ایشن کی جانب سے کلیرنس مل گئی ہے۔
اسکائی ونگز ایوی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایئر ایمبولینس سے مریضوں کو ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ سے منتقل کیا جاسکے گا۔