18 سال کی عمر کے بعد نادرا سے شناختی کارڈ حاصل کرنا ہر پاکستانی شہری کے لیے لازمی ہوتا ہے، جس کے لیے مختلف دستاویزات جیسے لائسنس، NTN، بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ، یا سیلولر کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔
نادرا نے شہریوں کیلئے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت فزیکل شناختی کارڈ رکھنے والے شہری اپنے ڈیجیٹل شناختی کارڈ (ڈی میٹریلائزڈ CNIC) کو موبائل فون پر آسانی سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔اس نئی سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہریوں کو سب سے پہلے اپنے موبائل فون پر PakID ایپ ڈاؤن لوڈ کرنی ہوگی ۔
اس کے بعد ایپ میں لاگ ان کر کے ڈیجیٹل کارڈ کا آپشن منتخب کریں، اپنے رابطہ کی تفصیلات درج کریں اور CNIC کے پچھلے حصے پر موجود QR کوڈ کو اسکین کریں۔ اس کے بعد PakID ایپ کے ان باکس سیکشن میں جا کر اپنا ڈیجیٹل شناختی کارڈ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
یہ سہولت شہریوں کو اپنے شناختی کارڈ کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنے کی سہولت دے گی اور نادرا کی خدمات کو مزید سادہ اور تیز تر بنا دے گی۔