زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک نمایاں اضافہ

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک نمایاں اضافہ ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں رواں مالی سال کے آغاز سے اب تک مجموعی طورپر 1.665 ارب ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 15.66 ارب ڈالر رہا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 10.57 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.09 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 1.72 ماہ کی درآمدات کے لئے کافی ہے۔

پاکستان پر ٹرمپ ٹیرف کے اثرات کیا ہوں گے؟ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے رپورٹ جاری کر دی

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.183 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 483 ملین ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *