بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ

بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ

لیسکو ودیگر کمپنیوں نے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اربوں روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں نے مالی سال کے تیسرے کوارٹر کی مد میں ریلیف دینے کی درخواستیں دائر کیں۔ تقسیم کار کمپنیوں نے 51 ارب روپے کے ریلیف پر مبنی درخواستیں دائر کیں۔

نیپرا نے 29 اپریل کو درخواستوں پر سماعت مقرر کر دی۔ کمپنیوں نے کیپسٹی چارجز، ٹرانسمیشن چارجز کی بنیاد پر صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا، مالی سال کے تیسرے کوارٹر میں جنوری، فروری اور مارچ کی بنیاد پر ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بجلی کی قیمتیں مزید کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کی قیمت میں عوا م کو مزید ریلیف دے گی ۔بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ مزید 7سے 8 روپے کمی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نےکسانوں کو 15 ارب روپےکا ریلیف پیکج دیا ہے، کسانوں کوسستی کھادکی فراہمی اولین ترجیح ہے ،حکومت گندم کاشت کرنےوالےزمینداروں کی بہتری کے لیے کوشاں ہے۔ہمیں مشکل فیصلےکرنے پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 80کی دہائی میں چاول کی سپورٹنگ پرائس ختم کی گئی تویہی صور ت حال تھی، چاول کی قیمت بعد میں مارکیٹ ریٹ کےمطابق طے ہونے لگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *