ملک بھر میں ممکنہ گرمی کی لہر ، این ڈی ایم اے نے بارش کا امکان بھی ظاہر کر دیا

ملک بھر میں ممکنہ گرمی کی لہر ، این ڈی ایم اے نے بارش کا امکان بھی ظاہر کر دیا

 ملک بھر میں ممکنہ گرمی کی لہر، این ڈی ایم اے نے بارش کا امکان بھی ظاہر کر دیا۔

این ڈی ایم اے نے 22 تا 27 اپریل کے دوران ملک بھر میں ممکنہ گرمی کی لہر کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا کہ بلوچستان اور سندھ کے صوبوں میں ہفتے کے دوران موسم خشک اور درجہ حرارت معمول سے کافی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے۔

ایدھی کے بعد ایک نجی فضائی کمپنی نے بھی ائیر ایمبولینس سروس کا اعلان کر دیا

 گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیرکے مختلف علاقوں اور خیبر پختونخوا کے چند اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بنوں، بونیر، چارسدہ، چترال، دیر، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کوہستان، خیبر، کرم، مانسہرہ، مہمند، نوشہرہ، پشاور، صوابی، سوات اور وزیرستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

این ڈی ایم اے اپنے این ای او سی کے ذریعے صورت حال کی نگرانی جاری رکھے ہوئے ہے، فوری ریسپانس اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی اور ضلعی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *