بلوچستان حکومت نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بیبو بلوچ کی نظربندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی۔
بلوچستان حکومت نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور بیبو بلوچ کی 3 ایم پی او کے تحت 30 روزہ نظربندی مکمل ہونے کے بعد ان کی حراست میں مزید 30 دن کی توسیع کر دی ہے۔
یہ توسیع ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ہوم) بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت عمل میں لائی گئی۔ دونوں شخصیات کو قبل ازیں امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر حراست میں لیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نظربندی کی مدت میں توسیع کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے انسانی حقوق کے حلقوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔