بلوچستان تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیئے ملتوی کر دئیے

بلوچستان تعلیمی بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیئے ملتوی کر دئیے

بلوچستان تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے، نئی تاریخ کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان تعلیمی بورڈ نے آج سے شروع ہونے والے انٹر بورڈ کے امتحانات 3ہفتوں کیلئے ملتوی کردیے۔ اس حوالے سے چیئرمین بلوچستان بورڈ کا کہنا ہے کہ انٹر امتحانات کیلئے نئی تاریخ کا اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ کے مطابق چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر 3 ہفتوں کیلئے امتحانات ملتوی کررہے ہیں،

مزید پڑھیں: جے یو آئی کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول ہو گا، بیرسٹر گوہر کا اتحاد نہ ہونے پر ردعمل

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے جانب سے بائیکاٹ کے اعلان پر امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں، جبکہ طلبہ کا کہنا ہے کہ امتحان میں تاخیر سے آئندہ سال میڈیکل کالجز میں داخلے متاثر ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *