مسافر بس حادثے میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے

مسافر بس حادثے میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے

صوبہ سندھ کے ضلع جامشورہ کے قریب منی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 بچوں اور 6 خواتین سمیت 16 مزدور جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹریفک حادثہ ، بےقابو ٹریلر کار پر الٹ گیا, 5 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین جانے والی مزدا منی بس مزدوروں کو لے کر جا رہی تھی جو گندم کے کھیتوں میں کام کرکے گھر لوٹ رہے تھے۔ یہ حادثہ تھانہ بولہ خان کی حدود کے پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب بس کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر کنٹرول کھو بیٹھا۔

مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹ گئی اور کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 2 درجن سے زیادہ مسافر زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں:تاندلیانوالہ ٹریفک حادثہ، لاہور کے رہائشی 6 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی

حادثے کا شکار ہونے والی وین کولہی قبیلے کے افراد کو لاپاری سے بدین لے جا رہی تھی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ کچھ زخمیوں کو بعد میں حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جائے حادثہ سے 12 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جامشورو کے لیاقت یونیورسٹی اسپتال میں 4 زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی۔

ریسکیو اہلکاروں نے خبردار کیا ہے کہ مرنے والے افراد کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ رکن سندھ اسمبلی ملک سکندر خان نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کے لیے مقامی افراد کو بھی جائے حادثہ پر بھیجا ہے جنہیں رات کے اندھیرے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایمبولینسیں اور اپنی ذاتی گاڑیاں جائے حادثہ پر روانہ کر دی ہیں تاکہ زخمیوں کو جلد از جلد اسپتال پہنچایا جا سکے۔ ایس ایس پی جامشورو محمد ظفر صدیق چنگھا نے میڈیا کو بتایا کہ بولہ خان تھانے کی پولیس ٹیمیں بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ پاکستان میں سڑک حادثات بہت عام ہیں، جس کی وجہ سے یہ خطرناک ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان میں مہلک ٹریفک حادثات کا بدترین ریکارڈ ہے، جس کی وجہ خراب سڑکیں، خراب گاڑیاں اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *