پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

پاکستان میں سیمنٹ کی قیمتوں میں زبردست اضافہ

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہا ہے۔

17 اپریل2025 سے شمالی پاکستان میں سیمنٹ کی اوسط قیمت 1425 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ ہفتے کے 1411 روپے کے مقابلے میں 0.95 فیصد زیادہ ہے۔ دریں اثنا جنوبی علاقوں میں 0.20 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ قیمتیں 1387 روپے سے کم ہوکر 1384 روپے رہ گئیں۔

لاہور میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت سب سے زیادہ 1497 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے بعد بہاولپور میں سینٹ کی فی بوری قیمت 1470 روپے جبکہ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں 1440 روپے ہے۔

دیگر بڑے شمالی شہروں میں اسلام آباد (1,387 روپے)، راولپنڈی (1,379 روپے)، فیصل آباد (1,430 روپے)، سرگودھا (1,400 روپے)، ملتان (1,429 روپے) اور پشاور اور بنوں دونوں شہروں میں 1،400 روپے فی بوری کی قیمتیں ظاہر کی گئی ہیں۔

جنوبی پاکستان میں سکھر اور کوئٹہ میں سب سے زیادہ 1450 روپے فی بوری کی قیمت ریکارڈ کی گئی جبکہ لاڑکانہ میں 1416 روپے فی بوری کی قیمت ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد اور خضدار دونوں علاقوں میں قیمتیں 1337 روپے ریکارڈ کی گئیں جبکہ کراچی میں 1313 روپے فی بوری ریکارڈ کی گئی ہے۔

صنعت کے تجزیہ کار علاقائی سطح پر سیمنٹ کی قیمتوں میں اس عدم استحکام کی وجہ نقل و حمل کے مختلف اخراجات، مقامی مارکیٹ کی حرکیات اور ملک کے مختلف حصوں میں سیمنٹ مینوفیکچررز کو درپیش آپریشنل اخراجات کو قرار دیتے ہیں۔

سیمنٹ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پاکستان کے تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ شعبوں کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں، جس کے ملک بھر میں جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں اور رہائشی تعمیراتی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہوں گے۔

مارکیٹ مبصرین کا اندازہ ہے کہ قیمتوں کے یہ رجحانات ممکنہ طور پر 2025 کی دوسری سہ ماہی کے دوران تعمیراتی بجٹ اور پروجیکٹ ٹائم لائنز پر اثر انداز ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *