عمران خان کی فیملی کی ان سے ملاقات نہ ہوسکی، بہنیں اور کزن بغیر ملاقات واپس روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی بہنیں اور کزن اڈیالہ جیل سے ملاقات بغیر واپس روانہ ہوگئے۔ عمران خان کی فیملی کو پونے دو گھنٹے قبل ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل بلایا گیا تھا۔ عمران خان کی بہنیں اور کزن واپس گورکھپور ناکہ پہنچ گئے ہیں۔
اس سے قبل فیملی ممبران عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر جیل گیٹ 5 کے اندر زبردستی داخل ہوگئے تھے۔ عمران خان کے کزن قاسم زمان خان اور جیل عملہ میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ عمران خان کی دونوں بہنیں اور کزن جیل گیٹ پانچ کے اندر چلے گئے تھے۔
دوسری جانب سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے گورکھپور ناکہ پر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ سارا معاملہ آپکے سامنے ہے، ملاقات نہیں کرنے دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین، قانون، عدالت سب کچھ ایک طرف ہے، یہ بچگانہ جبر ہے، کیا حاصل کرلیں گے۔ تین ہفتوں سے مجھے اور بہنوں کو ملنے نہیں دیا گیا، تو کیا حاصل ہو گا، کسی دن تو ہم مل ہی لیں گے۔ یہ تو نہیں ہو سکتا کہ عمران خان کو قید تنہائی میں ڈال دیں یا ان کے ہاتھ میں دے دیں گے۔ یہ تو بچگانہ روش اور عمل ہے جس پر یہ کار فرما ہیں۔