سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ، فائلرز اور نان فائلرز کیلئے ٹیکس بھی بڑھ گیا

سوزوکی آلٹو کی قیمتوں میں اضافہ، فائلرز اور نان فائلرز کیلئے ٹیکس بھی بڑھ گیا

پاک سوزوکی نے اپنی مقبول ترین گاڑی سوزوکی آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا، جس کے بعد فائلرز اور نان فائلرز دونوں کے لیے لاگو ٹیکس کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

سوزوکی نے آلٹو کے تمام ویریئنٹس میں جدید سہولیات شامل کی ہیں، جن میں اے بی ایس بریکنگ سسٹم، سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز اور سیفٹی ریمائنڈرز شامل ہیں، جو ڈرائیونگ کے دوران حفاظت کو مزید یقینی بناتے ہیں۔سوزوکی آلٹو، جو پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں شمار ہوتی ہے، اب مزید جدید اور پرکشش ڈیزائن کے ساتھ متعارف کرائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سوزوکی ایوری VX پر 0% فنانسنگ کا شاندار آفر

اس کا منفرد ایروڈائنامک اسٹائل، دلکش ہیڈلیمپس، کشادہ کیبن، ایم پی 5 ٹچ اسکرین اور جدید اسٹوریج ایکسیسریز اس گاڑی کو ایک مکمل آرام دہ سواری میں تبدیل کر دیتے ہیں۔ نئی آلٹو میں 660cc R-سیریز کا تھری سلنڈر پٹرول انجن نصب کیا گیا ہے، جو بہتر فیول ایفیشنسی اور اعلیٰ کارکردگی فراہم کرتا ہے۔

سوزوکی آلٹو وی ایکس آر (Alto VXR) کی نئی قیمت 28 لاکھ 27 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جس پر فائلرز کو 14 ہزار 135 روپے اور نان فائلرز کو 42 ہزار 405 روپے ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

اسی طرح آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس (Alto VXR-AGS) کی نئی قیمت 29 لاکھ 89 ہزار روپے ہے، جس پر فائلرز کے لیے ٹیکس 14 ہزار 945 روپے جبکہ نان فائلرز کے لیے 44 ہزار 835 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس (Alto VXL-AGS) کی قیمت 31 لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے، جس پر فائلرز کو 15 ہزار 700 روپے اور نان فائلرز کو 47 ہزار 100 روپے ٹیکس دینا پڑے گا۔

قیمتوں اور ٹیکس میں اس اضافے کو بعض صارفین سہولیات کی بہتری سے تعبیر کر رہے ہیں، جبکہ کچھ افراد کے لیے یہ اضافہ گاڑی کی خریداری کو مزید مہنگا بنا سکتا ہے۔ اس کے باوجود، سوزوکی آلٹو اپنی جدت، ڈیزائن اور پرفارمنس کی بدولت اب بھی شہری صارفین کی پہلی ترجیح بنی ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *