وزیراعظم محمد شہباز شریف اورترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُر عزم ہے۔
ترک صدر نے کہا کہ ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: شہبازشریف نے گرتی ہوئی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا ہے، نواز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت پر مشکور ہیں، شمالی قبرص کے معاملے پر ترکیہ کے مو قف کی حمایت کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے ترک صدر کو مخاطب کرکے کہا کہ 2010کےسیلاب میں آپ نے پاکستان کا دورہ کر کے متاثرین سے بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ 2022 کے تباہ کن سیلاب میں ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کیا۔ ترک صدر نے مشکل وقت میں جو کیا پاکستان کے عوام بھولیں گے نہیں۔ ہم نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔ دونوں ملکوں نے توانائی، کان کنی، معدنیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا۔ غزہ میں پچاس ہزار معصوم جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔