امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے، ٹرمپ

امریکی صدر کا یوٹرن، چین کے ساتھ معاہدہ کرلیں گے،  ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے ساتھ معاہدہ کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ڈیلنگ بہت اچھی کرنے جارہے ہیں، چین کو معاہدہ کرنا ہی پڑے گا، چین نے معاہدہ نہیں کیا تو ہم ڈیل طے کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر ٹیرف 145 فیصد جتنا نہیں رہے گا مگر یہ صفر پر بھی نہیں آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں : ملک کے مختلف شہروں میں  آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان  

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، ہم تبدیلی کے مرحلے میں ہیں، کرپٹو کو ریگولیٹری استحکام کی ضرورت ہے۔

صدر ٹرمپ کے اس اعلان کو عالمی سطح پر اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جو امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ یوٹرن عالمی معیشت میں بہتری کا عندیہ دے رہا ہے، جس کے اثرات عالمی منڈیوں میں بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *